14 اکتوبر 2017 - 16:41
اسرائیل بھی امریکہ کی پیروی کرتے ہوئے یونیسکو چھوڑنے پر غورکررہاہے

اسرائیل نے امریکہ کے، اقوام متحدہ کے ادارے یو نیسکو سے نکلنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل بھی یو نیسکو کے متعصبانہ رویہ کے باعث یو نیسکو چھوڑنے پرغورکر رہا ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے امریکہ کے، اقوام متحدہ کے ادارے یو نیسکو سے نکلنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل بھی یو نیسکو کے متعصبانہ رویہ کے باعث یو نیسکو چھوڑنے پرغورکر رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اسے سراہتے ہوئے امریکہ کا جرات مندانہ اقدام قرار دیا ہے، اور کہا ہے کہ اسرائیل بھی امریکہ کی پیروی کرتے ہوئے یونیسکو چھوڑنے پر غورکررہاہے۔

اسرائیلی وزیراعطم کے دفتر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو نے وزارت خارجہ کو ہدایت کی ہے کہ یونیسکو سے نکلنے کی تیاری کی جائے ۔

.....

/169