اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تہران میں بین الاقوامی وحدت ڈپلومیسی کانفرنس سے لبنان کی التوحید موومنٹ کے سربراہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر علماء کرام عام افراد سے اپنے تعلقات مضبوط کریں تو وہ معاشرے میں اپنا بہتر اثرو رسوخ قائم کر سکتے ہیں۔
شیخ بلال سعید شعبان نے بین الاقوامی وحدت ڈپلومیسی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی معارف کو تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے لئے ہونا چاہئے اور علماٗے کرام کو چاہئے کہ وہ صرف مسجدوں پر اکتفا نہ کریں کیونکہ اگر وہ عوامی حلقوں میں اپنا اثرو رسوخ بڑھائیں گے تو وہ مزید بہتر انداز میں کام کرسکیں گے۔
انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ ہم جدید اسلامی ثقافت کا احیا کریں تاکہ ہم اپنے مطلوبہ اہداف تک پہنچ سکیں۔
شیخ شعبان نے مزید کہا کہ خدا کا دین ایک عالمی دین ہے جو تمام اقوام عالم، تمام رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والے مرد و زن کے لئے ہے ۔
انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اسلام دین وحدت ہے اور مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ فرقہ واریت سے پرہیز کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲