11 اکتوبر 2017 - 16:38
عراقی وزیر خارجہ ابراہیم جعفری ماسکو کا دورہ کریں گے

ماسکو میں عراق کے سفیر نے کہا ہے کہ عراق کے وزير خارجہ ابراہیم جعفری عنقریب ماسکو کا دورہ کریں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ماسکو میں عراق کے سفیرحیدر منصور ہادی نے کہا ہے کہ عراق کے وزير خارجہ ابراہیم جعفری عنقریب ماسکو کا دورہ کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ عراقی وزير خارجہ اس سفر میں روس کے وزير خارجہ سرگئی لاوروف اور دیگر روسی حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور علاقائي امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ عراقی وزیر خآرجہ عراقی رکدستان میں ریفرنڈم کے بارے میں بھی روسی حکام سے بات چيت اور تبادلہ خیال کریں گے۔

.......

/169