9 اکتوبر 2017 - 08:34
ایرانی وزیر صحت پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے + تصویر

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر صحت سید حسن قاضی زادہ ہاشمی نےجو بین الاقوامی ادارہ صحت کے مشرقی بحیرہ روم کی علاقائی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لئے آج پیر کے روز اسلام آباد پہنچے ہیں کہا کہ یمن،شام اور میانمار کے مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر صحت سید حسن قاضی زادہ ہاشمی نے آج پیر کے روز دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچنے کے بعد صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے یمن،شام اور میانمار کے مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی ممالک کے مابین صحت عامہ سے متعلق تعاون کو فروغ پانا چاہئیے۔

ایرانی وزیر صحت نکا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران عالمی ادارہ صحت میں فعال کردار ادا کررہا ہے اور اس کے علاوہ خطے میں صحت کے فروغ کے لئے بھی ہماری کارکردگی اچھی ہے.

انہوں نے کہا کہ صحت کی علاقائی نشست میں علاقائی عوام کو صحت اور طب سے متعلق مسائل کے حوالے سے بات چیت ہوگی

ایران کے وزیر صحت نے کہا کہ ان کے دورہ پاکستان کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کے نفاذ بالخصوص ایرانی ادویات کی پاکستان کو برآمدات کے موضوع پر بھی گفتگو ہوگی.

واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت (WHO) کی مشرقی بحریہ علاقائی کمیٹی کا 64 واں اجلاس 9 سے 12 اکتوبر تک پاکستان میں منعقد ہوگا

۔۔۔۔۔۔۔
/169