8 اکتوبر 2017 - 19:41
حجت الاسلام فرحزاد: محبت اہل بیت(ع) تمام خوبیوں کا سرچشمہ ہے

ایران کے نامور خطیب اور دینی علوم کے استاد نے کہا امام حسین(ع) پر گریہ سیرت اہل بیت(ع) ہے انہوں نے کہا محبت اہل بیت(ع) تمام خوبیوں کا سرچشمہ ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام فرحزاد نے شہر قم میں حرم حضرت فاطمہ معصومہ(س) میں مجلس امام(ع) سے خطاب کرتے ہوئے حسد کے موضع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا روایات میں ہے کہ حسد انسان کے ایمان کو ختم کردیتا ہے۔

انہوں نے حضرت یوسف(ع) کی داستان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا اس داستان میں سینکڑوں اخلاقی نکتے ہیں۔
انہوں نے کہا حسد کی وجہ سے حضرت یوسف(ع) کے بھائیوں نے انہیں کنویں میں ڈال دیا۔
حجت الاسلام فرحزاد نے کہا حضرت یوسف کے بھائیوں میں ایک نبی کے بیٹے تھے لیکن حسد کی وجہ سے وہ حضرت یوسف(ع) کو قتل کرنا چاہتے تھے۔
انہوں نے کہا صرف خدا کے نیک اور خالص بندے حسد سے محفوظ ہیں۔
انہوں نے خودشناسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا اگر انسان اپنے عیبوں کو پہچان لے تو پھر وہ اپنے آپ پر فخر نہیں کرتا اور دوسروں کے نقصان پر خوش نہیں ہوتا۔
حجت الاسلام فرحزاد نے زیارت امام حسین(ع) کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا اہل بیت(ع) تمام خوبیوں کا سرچشمہ ہیں۔
انہوں نے کہا جو افراد کربلا جانے کی طاقت رکھنے کے باوجود زیارت امام حسین(ع) کو نہ جائیں وہ قیامت کے دن پشیمان ہوں گے۔

.......

/169