8 اکتوبر 2017 - 16:25
ایران پاکستان کی انرجی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے آمادہ

اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر مہدی ہنردوست نے سیالکوٹ شہر میں ایوان صنعت و تجارت کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران پاکستان کی انرجی کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے تمام میدانوں منجملہ اقتصادی میدان میں پاکستان کے ساتھ تعلقات کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے کا عزم ظاہرکرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پاکستان کی انرجی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے تیار ہے۔

اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر مہدی ہنردوست نے سیالکوٹ شہر میں ایوان صنعت و تجارت کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران پاکستان کی انرجی کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔
پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنردوست نے کہا کہ ایران کی حکومت گیس پائپ لائن پروجیکٹ پر عمل درآمد کے لئے ہروقت تیارہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ گیس پائپ لائن نہ صرف یہ کہ پاکستان میں روزگار کے نئے مواقع فراہم کرے گی بلکہ پاکستان کے شہری کم قیمت پر اپنی ضرورت کی گیس حاصل کرسکیں گے۔
ایرانی سفیر نے ایران کے آزاد تجارتی علاقوں میں پاکستانی سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سرمایہ کار اس طرح سے زیادہ منافع کماسکتے ہیں۔
انہوں نے تاریخی ثقافتی اور لسانی شعبوں میں ایران اور پاکستان کے مشترکات کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان علاقے میں اہم ممالک ہیں اور دونوں ہی علاقے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ سیالکوٹ کا شمار پاکستان کے اہم ترین صنعتی شہروں میں ہوتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲