اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا- اسلامی جمہوریہ ایران نے پاکستان کے صوبے بلوچستان میں واقع درگاہ فتح پور پر خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس واقعے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا.
دفترخارجہ کے ترجمان 'بہرام قاسمی' نے بلوچستان صوبے کے ضلع 'جھل مگسی' میں واقع درگاہ فتح پور پر ہونے والے خودکش حملے کے افسوسناک سانحے پر پاکستانی قوم اور حکومت کے ساتھ تعزیت کرتے ہوئے شہید ہونے والے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا.
ترجمان نے کہا کہ یقینا ایسی بزدلانہ کاروائی پاکستانی غیرتمند قوم اور مفاد کے خلاف کی جاتی ہے مگر پاکستانی قوم اور حکومت ان سازشوں کو ناکام کرنے میں ہمیشہ ہوشیار رہیں گی.
یاد رہے کہ جمعرات کے روز بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں واقع درگاہ فتح پور شریف میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 18 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے.
دھماکے کے وقت درگاہ میں جاری مذہبی تقریبات میں شیعہ اور سنی زائرین کی بڑی تعداد میں موجود تھی.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲