3 اکتوبر 2017 - 16:04
ایران کا لاس ويکاس کے حادثے کے متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی شہر لاس ویگاس میں فائرنگ کے حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اس بہیمانہ اقدام کی مذمت کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے امریکی شہر لاس ویگاس میں فائرنگ کے حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اس بہیمانہ اقدام کی مذمت کی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ عام شہریوں کو بربریت کا نشانہ بنانا بزدلی کی علامت ہے ۔ ترجمان نے اس حادثے میں سیکڑوں امریکی شہری ہلاک اور زخمی ہوگئے اور ہم اس حادثے پر امریکی متاثرین ، پسماندگان اور امریکی قوم کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

.......

/169