اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور 20 سےزائد زخمی ہوگئے ہیں۔ لاشوں اور متاثرہ افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
امریکی حکام نے لاس ویگاس ائر پورٹ کو بند کرتے ہوئے پروازوں کا رخ بھی موڑ دیا ہے۔
امریکہ میں گن کلچر عام ہے اس لئے ہر سال ہزاروں افراد فائرنگ سے ہلاک و زخمی ہو جاتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169