29 ستمبر 2017 - 13:13
ایران معاہدہ، جوہری سفارتکاری کی دنیا میں تاریخی فتح ہے: امریکی ماہر طبیعیات

کینیڈین نژاد امریکی ماہر طبیعیات 'لارننس کروس' نے ایران جوہری معاہدے کو تاریخی فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی اس معاہدے سے علیحدگی پاگل پن ہوگا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کینیڈین نژاد امریکی ماہر طبیعیات 'لارننس کروس' نے ایران جوہری معاہدے کو تاریخی فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی اس معاہدے سے علیحدگی پاگل پن ہوگا.

لارننس كروس نے جمعہ كے روز اپنے ايك ٹوئٹر پيغام ميں مزيد كہا كہ اب تك ايران جوہري معاہدہ ايٹمي سفارتكاري كي دنيا ايك بڑي كاميابي ہے اور اگر ٹرمپ اس سے عليحدہ ہوئے تو ايران جوہري ہتھياروں كي تك رسائي اور شمالي كوريا معاہدوں كي خلاف ورزي كريں گے اور ايسا فيصلہ امريكي صدر كي بيوقوفي كي علامت ہوگي.

رائٹرز خبررساں ادارے كے مطابق، جوہري معاہدے كے خلاف امريكي صدر كي دھمكيوں سے يہ امكان ظاہر ہورتا ہے كہ يورپي ممالك واشنگٹن سے اپني راہ جدا كريں گے.

خيال رہے كہ يورپي يونين كي خارجہ پاليسي كي سربراہ 'فيڈريكا مغريني' نے جوہري معاہدے كے نفاذ اور اس كے تحفظ پر زور ديا ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲