27 ستمبر 2017 - 06:23
مصر میں نایاب تلاوتوں کو نشر کرنے کے لیے ریڈیو قرآن کی کاوش

ریڈیو قرآن مصر کے سربراہ: بہت جلد معروف قاریوں کے شوقین حضرات انکی تلاوت ریڈیو قرآن سے سن سکیں گے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ریڈیو قرآن کی خصوصی ٹیم ریکارڈ روم سے نایاب تلاوتوں کو نکالنے پر کام کررہی ہے اور جلد ہی ان تلاوتوں کو نشر کرنے کا کام شروع کیا جائے گا. 
ریڈیو قرآن مصر کے سربراہ حسن سلمان کا کہنا ہے : بہت جلد معروف قاریوں کے شوقین حضرات انکی تلاوت ریڈیو قرآن سے سن سکیں گے۔

انکا کہنا تھا: قرآن کے مفسرین اور دینی علوم کے ماہرین کو بھی ریڈیو مصر کی جانب سے گفتگو کے لیے دعوت دی جارہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ریڈیو قرآن مصر شدت پسندی سے مقابلے کے لیے ایک جامع پروگرام پر کام کررہا ہے تاکہ جوانوں کو حقیقی اسلام کی تعلیمات سے روشناس کرایا جاسکے۔

۔۔۔۔۔

/169