26 ستمبر 2017 - 15:34
ایوان صدر میں حضرت امام حسین (ع) کے حوالے سے مجلس عزا کا انعقاد

حضرت سید الشھداء امام حسین علیہ السلام اور ان کے بہادر اور باوفا اصحاب کی عظیم الشان قربانی کے حوالے سے ایوان صدر میں عزاداری کا اہتمام کیا گیا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حضرت سید الشھداء امام حسین علیہ السلام اور ان کے بہادر اور باوفا اصحاب کی عظیم الشان قربانی کے حوالے سے ایوان صدر میں عزاداری کا اہتمام کیا گیا.

اس عزاداری کی محفل میں صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر حسن روحانی، نائب صدور، وزراء، صدارتی اعلی عہدہ داران، نائب وزراء اور سنئیر حکومتی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی.

اس روح پرور محفل میں کربلا کے واقعے کی عظمت اور اھلبیت علیھم السلام کی قربانیوں کی یاد میں مرثیہ اور نوحہ خوانی کی گئی.

اس محفل میں تقریر کرتے ہوئے علامہ ناصر نقویان نے کربلا کے واقعے کو بیان کرتے ہوئے دو مختلف نظریات کا تقابل پیش کیا.

انہوں نے امام حسین (ع) کے حوالے سے عزاداری کی محفلوں کی روحانی اور معنوی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ معصومین علیھم السلام نے بھی اپنی روایات میں مجالس عزا میں شرکت کرنے والوں کے درجات کی بلندی کی نوید سنائی ہے.

مجلس عزا جو کہ 5 محرم الحرام کے حوالے سے منعقد کی گئی تھی میں شرکت کرنے والوں نے ظہر اور عصر کی نماز صدر ڈاکٹر روحانی کی امامت میں ادا کی.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲