25 ستمبر 2017 - 08:53
عراقی صدر فواد معصوم نے ریفرنڈم کو یکطرفہ اور غیر قانونی قراردیدیا

عراق کے صدر فواد معصوم نے کردستان کے علاقہ میں ریفرنڈم کو یکطرفہ اور غیر قانونی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اشتعال انگیز اقدامات کے خلاف ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صدر فواد معصوم نے کردستان کے علاقہ میں ریفرنڈم کو یکطرفہ اور غیر قانونی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اشتعال انگیز اقدامات کے خلاف ہیں۔
عراق کے صدر نے کہا کہ وہ اشتعال انگیز اور یکطرفہ اقدامات کے بالکل خلاف ہیں۔ عراقی صدر نے ریفرنڈم منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔