23 ستمبر 2017 - 21:04
امام حسؑین کسی ایک مسلک کا نہیں بلکہ پوری امت اور انسانیت کا سرمایہ اور محسن ہیں: علامہ واحدی

علامہ واحدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام حسؑین کسی ایک مسلک کا نہیں بلکہ پوری امت اور انسانیت کا سرمایہ اور محسن ہیں، اس عظیم ایونٹ کو اچھے اور پر وقار انداز میں منانے پر جو جو تعاون کرتے ہیں، ہم ان کے شکر گذار ہیں، فقط گذارش یہ ہے کہ بسا اوقات عزاداری اور مجالس کے انعقاد میں بعض مقامات پر مشکلات ایجاد کی جاتی ہیں، ان کو اچھے انداز میں ملکر حل کرنا چاہئے،حکومت اور انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ تمام مسالک کی عبادتگاہوں کو تحفظ فراہم کریں تا کہ کوئی شیطان اور شرپسند کسی جگہ تعلیم القرآن والے سانحہ کی طرح کوئی شرارت کر کے امت میں انتشار پیدا کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں محرم الحرام میں امن و امان، بین المسالک ہم آہنگی اور رواداری کے حوالے سے میٹنگ منعقد ہوئی، جس کی صدارت وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کی۔ مشیر قومی سلامتی جناب جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ، سیکریٹری مذہبی امور، متعلقہ افسران، مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام نے شرکت کی۔ شیعہ علماء کونسل کے رہنماء علامہ عارف حسین واحدی کے مطابق میٹنگ بہت اچھے ماحول میں ہوئی، محرم کے حوالے سے تمام امور کا مفصل جائزہ لیا گیا، محرم میں اتحاد و رواداری اور شہدائے کربلا کے بارے میں تمام شرکاء نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کربلا والوں کا راستہ اور مشن مقدس ہے، اس سے کسی کو اختلاف نہیں کہ ان ہستیوں کے مشن کو مل کر جاری رکھیں گے۔ علامہ عارف حسین واحدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ نواسہ رسول امام حسین ع نے اپنی عظیم قربانی سے ہمیں یہ درس دیا ہے کہ اسلام اتنا قیمتی سرمایہ ہے کہ اس کے لئے پورا خاندان رسالت خود کو قربانی کے لئے پیش کر سکتا ہے، آج کے دور میں اسلام اور وطن عزیز پاکستان کے لئے آج کے دور کی یزیدی طاقتوں کی طرف سے جو مشکلات پیدا کی جا رہی ہیں ان سے اچھے انداز میں عہدہ برآ ہونے کے لئے اسوہ حسینؑی کو اپنانا ضروری ہے۔

انھوں نے شہدائے کربلا کے مقصد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فقط ایک ہی مقصد کے لئے یہ قربانی دی گئی کہ یزیدیت کے منحوس اور خونی پنجوں سے اسلام کو محفوظ رکھا جائے اور دین مصطفؐی کی اپنے خون سے ایسی آبیاری کی کہ یزیدیت ہمیشہ کے لئے مردہ باد ہو گئی اور اسلام زندہ باد ہوگیا، ہم آج مختلف فرقوں میں بٹے ہوئے ہیں، امام حسین ع نے مدینہ سے مکہ اور مکہ سے کربلا تک جتنے خطبات ارشاد فرمائے کہیں فرقہ، مسلک، قومیت، علاقائیت اور لسانیت کی بات نہیں، بلکہ صرف اسلام کے احیاء اور عظمت کی بات کی بلکہ پیغمبرؐ اسلام، اہلبیتؑ اطہار اور صحابہ کرام نے بھی خالص اسلام کی بات کی ہے، ہم سب کا بھی فرض ہے کہ کربلا والوں کی سنت اور کردار پر چلتے ہوئے اپنی تمام تر توانائیاں اسلام و مسلمین کی خدمت کے لئے وقف کر دیں، امام عالی مقام علیہ السلام کا ایک جملہ مشعل راہ بنائیں کہ (بل خرجت لطلب الاصلاح فی امۃ جدی محمد المصفی) میں اپنے نانا مصؐطفی کی امت کی اصلاح کے لئے نکل رہا ہوں۔

علامہ واحدی نے کہا کہ امام حسؑین کسی ایک مسلک کا نہیں بلکہ پوری امت اور انسانیت کا سرمایہ اور محسن ہیں، محرم میں ہر مسلک کے لوگ نواسؑہ رسؐول کی یاد اپنے انداز میں مناتے ہیں، ہم بھی اس کو عبادت سمجھ کر مناتے ہیں، اس عظیم ایونٹ کو اچھے اور پر وقار انداز میں منانے پر جو جو تعاون کرتے ہیں، ہم ان کے شکر گذار ہیں، فقط گذارش یہ ہے کہ بسا اوقات عزاداری اور مجالس کے انعقاد میں بعض مقامات پر مشکلات ایجاد کی جاتی ہیں، ان کو اچھے انداز میں ملکر حل کرنا چاہئے،حکومت اور انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ تمام مسالک کی عبادتگاہوں کو تحفظ فراہم کریں تا کہ کوئی شیطان اور شرپسند کسی جگہ تعلیم القرآن والے سانحہ کی طرح کوئی شرارت کر کے امت میں انتشار پیدا کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے، ہم سب متحد ہونگے تو امت مسلمہ کی عزت و عظمت ہو گی ملک میں امن و استحکام ہو گا اور اگر ہماری صفوں میں دراڑ ہو گی تو امت کمزور ہو گی اور وطن عزیز غیر مستحکم ہو گا۔

 
محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں منعقد ہونیوالے اجلاس کی تصاویر
محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں منعقد ہونیوالے اجلاس کی تصاویر
محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں منعقد ہونیوالے اجلاس کی تصاویر
محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں منعقد ہونیوالے اجلاس کی تصاویر
محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں منعقد ہونیوالے اجلاس کی تصاویر
محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں منعقد ہونیوالے اجلاس کی تصاویر

۔۔۔۔۔۔۔

/169