اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ذی قار کے صدر مقام ناصریہ کے قریب ایک ریسٹورنٹ اور ایک چیک پوسٹ پر ہونے والے بم دھماکوں میں 60 افراد جاں بحق اور 100 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں کچھ لوگوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے پیش نظر مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔
داعش دہشت گرد گروہ نے ذی قار کے دہشت گـردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
حملہ آوروں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وہ مقامی رضاکار فورس حشد الشعبی کی یونیفارم پہنے ہوئے تھے۔
جب کہ شہید ہونے والوں میں تین ایرانی شہری بھی شامل ہیں۔
داعش دہشت گرد گروہ نے عراقی فوجیوں کے ہاتھوں پے در پے شکست کھانے کے بعد عراق کے مختلف شہروں میں دہشت گردانہ حملے کرنے شروع کر دیئے ہیں۔
.......
/169