اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق کابل میں افغان وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان فوج اور سیکورٹی اداروں نے پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوان ننگرہار، کاپیسا، پکتیا، غزنی، لوگر، قندھار، زبل، ارزگان، ہرات، بادغیس، بلخ، فاریاب اور ہلمند میں جاری فوجی آپریشن کے دوران کم سے کم اکسٹھ دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا ہے۔
آپریشن کے دوران پچاس سے زائد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
بیان کے مطابق زیادہ تر دہشت گرد صوبہ فاریاب اور ہلمند میں انجام پانے والی فوجی کارروائی میں مارے گئے۔
افغان وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے سترہ خفیہ ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔
افغان وزارت دفاع کے بیان میں اس جانب کوئی اشارہ نہیں کیا گیا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کس گروپ سے ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169