اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ جوہری معاملات کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران ایٹمی سمجھوتے کے تحت اپنے وعدوں پر عمل کرتا ہے.
یہ بات 'یوکیا امانو' نے پیر کے روز عالمی جوہری ادارے کے بورڈ آف گورنرز کی نشست میں خطاب کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایٹمی توانائی ایجنسی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری پروگرام میں عدم انحراف مواد کی تصدیق کرتے ہوئے اور اس ملک میں جوہری سرگرمیوں کی موجودگی کے مسئلے کا جائزہ کرنا جاری ہے.
امانو نے کہا کہ ہم دوسرے ممالک کی طرح ایران میں اضافی پروٹوکول کے نفاذ کو جاری رہیں گے اور عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے 2016 کے جنوری سے اب تک اسلامی جمہوریہ ایران کی دیانتداری کی تصدیق کرتے ہوئے اور ہم ایجنسی کے معیار قوانین کے مطابق اس ملک کی جوہری ذمہ داریوں کی نگرانی کرتے ہیں.
تفصیلات کے مطابق بين الاقوامی جوہری توانائی ايجنسی کے سربراہ يوکيا امانو کی قیادت ميں پیر کے روز عالمی جوہری توانائی ادارے کے بورڈ آف گورنرز کی نشست کا انعقاد ہوگیا جس میں اس معاہدے پر قائم رہنے والے ممالک کی تازہ ترین رپورٹ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲