8 ستمبر 2017 - 22:26
امارات نے قطر کا بحران حل کرنے میں 13 مطالبات کوبنیادی قراردیدیا

متحدہ عرب امارات کے امور خارجہ کے مشیر انور قرقاش نے قطر کی طرف کویت کی ثالثی کی کوششوں کو ناکام بنانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر کا بحران حل کرنے کے سلسلےمیں سعودی عرب کے 13 مطالبات پر عمل بہت ضروری ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے امور خارجہ کے مشیر انور قرقاش نے قطر کی طرف کویت کی ثالثی کی کوششوں کو ناکام بنانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر کا بحران حل کرنے کے سلسلےمیں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے 13 مطالبات پر عمل بہت ضروری ہے۔ اطلاعات کے مطابق انور قرقاش نے کہا کہ وقت ضائع کرنا قطر کے حق میں نہیں ہے قطر کو حکمت عملی کے ذریعہ بحران کو حل کرنے کے سلسلے میں 13 مطالبات پر عمل کرنا چاہیے۔

.......

/169