اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایٹمی دھماکوں کے بعد صدر ٹرمپ کی شمالی کوریا کو دی جانے والی دھمکیوں پر امریکی عوام نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے امریکی صدر کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
شمالی کوریا نے ایک اور ہائیڈروجن بم کا تجربہ کیا ہے جو ایٹم بم سے کئی گنا زیادہ طاقتور ہے جسے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی دھمکیاں اور عمل امریکا کے لئے خطرہ بنتے جا رہے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے شمالی کوریا کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ شمالی کوریا کو نہایت سخت جواب دے گا۔
واضح رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے آئے دن میزائل تجربات کی اطلاعات آتی رہتی ہیں جن سے خطے میں تناؤ کی کیفیت طاری رہتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲