4 ستمبر 2017 - 18:21
ایران فوجی تنصیبات کا معائنہ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دے گا

ایران کی پارلیمانی قومی سلامتی کونسل کے رکن کا کہنا ہے کہ ایران اپنے دفاعی نظام کو مزید بہتر بنانے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی پارلیمانی قومی سلامتی کونسل کے رکن کا کہنا ہے کہ ایران اپنے دفاعی نظام کو مزید بہتر بنانے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

تسنیم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی پارلیمانی قومی سلامتی کونسل کے رکن ولی‌الله نانواکناری کا کہنا ہے کہ ایران کے حساس فوجی تنصیبات کا معائنہ کرنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔

امریکہ  کی طرف سے ایران کے فوجی مراکز کے معائنہ کی درخواست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک یا تنظیم کو ایران کے فوجی مراکز کے معائنہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ دشمن اقتصادی پابندیوں سے خوفزدہ کرکے ہمیں غیر مسلح کرنے کی کوشش میں ہے اور ہمیں چاہیے کہ ہم دشمن کے تمام مذموم منصوبوں کو ہوشیاری کے ساتھ ناکام بنادیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے کسی قسم کی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی ہے ایران کا دفاعی نظام عالمی قوانین کے عین مطابق ہے اور اس میں بہتری لانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ان کا حال ہی میں امریکہ کی طرف سے ایران پر لگائے جانے والی پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر امریکہ نے ایٹمی معاہدے کی خلاف وزری کی تو ایران بھی معاہدے سے دستبردار ہوجائیگا، اگر امریکہ دوبارہ اپنی پرانی پالیسی کو اپنانا چاہتا ہے تو یقینا ایران بھی پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہوکر اپنی پچھلی حالت کی طرف لوٹ جائےگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲