اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مکہ مکرمہ کے گورنر کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت حج کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا نہیں چاہتی اور ایرانیوں کو حج سمیت مقامات مقدسہ پر حاضری دینے سے نہیں روکتی ہے۔
مکہ مکرمہ کے گورنر خالد الفیصل کا دعویٰ ہے کہ سعودی حکومت حج کو سیاسی نہیں بنانا چاہتی لہذا ایرانی پوری دنیا کے دیگر مسلمانوں کی طرح مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی زیارات کرسکتے ہیں۔
متحدہ عرب امارت کے خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مکہ مکرمہ کے گورنر اور حج کے مرکزی رہنما کا کہنا ہے کہ ایرانی مسلمان ہیں انہیں حج کرنے سے کوئی نہیں روکے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم تمام ایرانیوں سے کہیں گے کہ وہ دیگر مسلمانوں کی طرح مکہ مکرمہ تشریف لاسکتے ہیں۔
خالد الفیصل کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت حج کو سیاسی نہیں بنانا چاہتی لہذا عبادی اعمال کے انجام دہی کے لیے ہر مسلمان مکہ آسکتا ہے اس شرط کے ساتھ کہ وہ حج کو سیاسی نہ بنائیں۔
خالد الفیصل کا دعویٰ ہے کہ سعودی حکومت کسی بھی ملک کے داخلی مسائل میں دخل اندازی نہیں کررہا لہذا کسی کو سعودی عرب کے داخلی مسائل میں دخالت کرنے کی اجازت بھی نہیں دیتی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲