4 ستمبر 2017 - 14:05
گھانا میں تعینات ایرانی سفیر کی دنیا میں امن و امان کے قیام پر تاکید

افریقی ملک گھانا میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے دنیا میں امن و امان کے قیام بالخصوص اسلامی ریاستوں کے درمیان تعلقات کے فروغ پر زور دیا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افریقی ملک گھانا میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے دنیا میں امن و امان کے قیام بالخصوص اسلامی ریاستوں کے درمیان تعلقات کے فروغ پر زور دیا.

ان خیالات کا اظہار 'نصرت اللہ مالکی' نے گھانا کے دارالحکومت 'اکرا' میں عید الاضحی کی نماز میں شرکت کے بعد پان افریقی ٹی وی کو انٹریو دیتے ہوئے کیا.

انہوں نے عید الاضحی کے موقع پر عالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ دور حاضر میں اسلامی ریاستوں کے درمیان اتحاد اور بھائی چارے کا فروغ ناگزیر ہے.

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دنیا میں پایدار امن اور استحکام کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا.

گھانا میں نماز عید قربان میں مختلف اسلامی سفارتکاروں کے علاوہ گھانا کے صدر اور مختلف سیاسی اور مذہبی شخصیات بھی موجود تھے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲