3 ستمبر 2017 - 11:43
یمنی فورسز نے سعودی فوج کا ہیڈ کوارٹر تباہ کر دیا

یمنی فورسز کے حملے میں سعودی عرب کا فوجی ہیڈ کوارٹر تباہ ہو گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ النشرہ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز نے سعودی عرب کے جنوب میں سعودیہ اتحاد میں شامل سوڈانی فوجیوں کے ایک اجتماع پر قاہر 2 میزائل سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعقدد سوڈانی فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ سعودی عرب کا فوجی ہیڈکوارٹر بھی تباہ ہوگيا۔

اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز اور قبائل نے سعودی عرب کے جیزان علاقہ میں سوڈانی فوج کے مرکز کو قاہر 2 میزائل سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد سوڈانی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔  ادھر یمنی فورسز نے جیزان کے علاقہ الصیابہ پر راکٹوں سے حملہ کرکے سعودی عرب کے فوجی ہیڈ کوارٹر کو تباہ کردیا ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲