اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامي جمہوريہ ايران كي ايكسپيڈينسي كونسل كے چئيرمين نے كہا ہے كہ امريكہ كي جانب سے دہشتگرد تنظيم داعش كے خلاف جنگ كرنے كا دعوي جھوٹا ہے بلكہ داعش امت مسلمہ كو كمزور اور تقسيم كرنے كے لئے امريكي چال ہے.
يہ بات آيت اللہ سيد محمود ہاشمي شاہرودي نے بغداد ميں نائب عراقي صدر نوري المالكي كے ساتھ ايك ملاقات كے دوران گفتگو كرتے ہوئے كہي.
انہوں نے مختلف اقوام كي نگراني اور يكجہتي كي ضرورت پر زور ديا اور اس كہ تمام اسلامي ممالك تكفيري گروہوں كے خاتمے اور قبائلي اور نسلي كشيدگي سميت مذہبي اختلافات كو دور كرنے كے لئے پرعزم ہيں.
ايران كي تشخيص مصلحت نظام كونسل كے چئيرمين آيت اللہ سعيد محمود ہاشمي شاہرودي ايك وفد كے ہمراہ گزشتہ جمعرات كے روز عراقي دارالحكومت بغداد پہنچے اور اس دورے ميں تشخيص مصلحت نظام كونسل كے سيكرٹري محسن رضائي بھي ان كے ہمراہ ہيں.
اس ملاقات كے موقع پر نوري المالكي نے عراق كي سياسي اور اقتصادي ترقي ميں اسلامي جمہوريہ ايران كے اہم كردار كو سراہا.
انہوں نے آيت اللہ سعيد محمود ہاشمي شاہرودي كے دورہ عراق كو مثبت قرار ديتے ہوئے كہا كہ اس دورے سے تہران اور بغداد كے درميان اسٹريٹجك تعلقات كو فروغ دينے ميں مدد ملے گي.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲