31 اگست 2017 - 00:28
سعودی عرب کے اپاچی ہیلی کاپٹروں نے جیزان کے علاقے الحثیرہ پر میزائل داغے

سعودی ہیلی کاپٹروں نے اپنے ملک کی سرحدوں کے اندر کئی حملے کئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا : المیادین ٹی وی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے اپاچی ہیلی کاپٹروں نے جیزان کے علاقے الحثیرہ پر میزائل داغے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جیزان کے علاقے الحثیرہ پر 4 میزائل داغے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے سرحدی علاقے یمنی سرکاری فوج اور رضاکار فورسز کے حملوں کی زد میں ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169