اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی فورسز کے مطابق عراق کے سکیورٹی دستوں نے تلعفر کے علاقہ العیاضہ کا 50 فیصد علاقہ داعش کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق عراقی فورسز نے تلعفر کو آزاد کرانے کے بعد اس کے اطراف کے علاقوں سے داعش دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھا ہوا ، عراقی فورسز نے العیاضہ کا 50 فیصد علاقہ آزاد کرالیا ہے۔ عراقی پولیس کے کمانڈر شاکر جودت کے مطابق عراقی فورسز نے العیاضہ کو تین طرف سے محاصرے میں لےرکھا ہے داعش دہشت گردوں کے پاس تسلیم یا ہلاک ہونے کے علاوہ کوئی تیسرا راستہ نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169