اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔بنا۔ پاراچنار میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور قبائلی عمائدین نے امریکہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور امریکی صدر کا پتلا نذر آتش کیا۔ پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور قبائلی عمائدین نے ایجنسی کے صدر مقام پارا چنار میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور پاکستان کے خلاف امریکی صدر کی ہرزہ سرائی پر امریکہ کے خلاف نعرہ بازی کی مظاہرین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پتلا بھی نذر آتش کیا۔ اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کْرم ایجنسی کے صدر جمیل حسین، سید افتخار شیرازی اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور قبائلی عمائدین پاک آرمی کے ساتھ ہے اور ہر محاذ پر پاک آرمی کا ساتھ دیتے رہیں گے۔ انہوں نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی پر امریکی صدر کی مذمت کی اور کہا کہ امریکی صدر اس قسم بیانات سے باز آجائے اور دہشت گردی کے خلاف حقیقی معنوں میں اقدامات اٹھائیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے آصف زرداری کے عدالت سے تمام مقدمات سے بری ہونے پر آصف زرداری اور تمام رہنماؤں کو مبارکباد دی اور کہا کہ پیپلز پارٹی کے ہاتھ صاف ہے یہی وجہ ہے کہ آصف زرداری بری ہوگئے ہیں۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲