اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کراچی؛ شہید حسن ترابی فاونڈیشن کے جنرل سیکرٹری عارف ترابی نے نمائش چورنگی پر امامیہ اسٹوڈینس کی ریلی پر امریکی نواز پولیس اہلکاروں کی بر بریت اور وحشیانہ لاٹھی چارج کی بھر پور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان اور عالم اسلام کے دشمن کے خلاف صداء احتجاج کرنا جرم ہے تو پھر اس ملک کا اللہ ہی حافط ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان کو دھمکی دینا پورے عالم اسلام کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے 41اسلامی ممالک کی خاموشی بھی امریکی صدر کی دھمکی پر سوالیہ نشان ہے لیکن اگر امریکہ اس غلط فہمی کا شکار ہے کہ وہ پاکستان کو اپنی دھمکیوں سے ڈرا دے گا تو یہ اس کی بھول ہے پاکستانی عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور اپنی جانوں کا نزرانہ دینے کے لئے گریز نہیں کرے گی ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ امریکہ کی اس دھمکی پر سخت سے سخت موقف اختیار کرے پاکستان پُر امن ملک ہے جہاں پر ہر مسلک کو مکمل آزادی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲