اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ايران كے صدر ڈاكٹر حسن روحاني نے سنيئر ايراني سياستدان اور سابق وزير خارجہ 'ابراہيم يزدي' كے انتقال پر اپنے دكھ اور غم كا اظہار كرتے ہوئے كہا ہے كہ مرحوم يزدي باني انقلاب امام خميني (رح) كے قريبي ساتھي تھے جن كي خدمات كو ايران كي تاريخ ميں ياد ركھا جائے گا.
ياد رہے كہ سنيئر ايراني سياستدان اور اسلامي انقلاب كے دور مجاہد ابراہيم يزدي پروسٹيٹ كينسر كي وجہ سے گزشتہ روز 88 سال كي عمر ميں انتقال كرگئے.
مرحوم يزدي 1979 ميں فرانس سے باني عظيم اسلامي انقلاب حضرت امام خميني (رح) كے ہمراہ وطن واپس آئے اور اسي سال باني انقلاب كے حكم كے تحت اسلامي انقلاب كي اعلي كونسل كے ركن بن گئے.
ابراہيم يزدي انقلاب كے بعد ايران كي عبوري حكومت كے وزير خارجہ كے عہدے پر بھي فائض رہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲