اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عرب اور افریقہ کے امور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین جابری انصاری نے پیر کو تہران میں شام کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے اسٹیفن ڈی میسٹورا سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ بحران شام کے حل کے عمل میں موثرممالک کے ساتھ صلاح و مشورے کے تناظر میں گفتگو کی جا چکی ہے اور اس کی بنیاد پر بحران شام کے حل کے لئے قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ستمبر دوہزارسترہ کے اواخر میں چھٹا بین الاقوامی اجلاس منعقد ہوگا- انھوں نے علاقے اور شام میں اثرو نفوذ پیدا کرنے کے لئے ایران کی کوشش پر مبنی صیہونی حلقوں کے دعؤوں کے بارے میں کہا کہ ایران نے بحران شام اور علاقے کے بحرانوں کے آغاز سے ہی ان بحرانوں کے جلد سے جلد سے حل کے لئے مستقل پالیسی اختیار کر رکھی ہے اور جو چیز ایران کے لئے اہمیت کی حامل ہے وہ انسانی المیے کو ختم کرنا اور متحارب فریقوں کی مدد کے لئے سیاسی افق کھولنا ہے- اس موقع پر شام کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے نے کہا کہ شام میں داعش دہشتگرد گروہ کے خلاف جنگ کے عسکری اور سیاسی میدان میں اہم نتائج سامنے آئے ہیں - شام کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے نے کہا کہ شام کے حالات کے سلسلے میں مشترکہ ادراک تک پہنچنے کے لئے ایران ایک بااثر ملک ہے-
.......
/169