اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے خاتم الانبیاء ائیر ڈیفنس بیس کی جانب سے نیوی گیشن سسٹم، موسمیاتی اور ایرونٹیکل انفارمیشن مینجمنٹ کے حوالے سے چار نئے نظام کو متعارف کرادیا.
تفصیلات کے مطابق، خاتم الانبیاء ائیر ڈیفنس بیس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل فرزاد اسماعیلی کی موجودگی میں پیر کے روز 'صامت-1، سما، سمیع اور بصیر' نامی چار نئے فضائیہ نظام کی باضابطہ طور پر رونمائی کی گئی.
ایران میں آج 28 اگست خاتم الانبیاء ائیر ڈیفنس بیس کے قیام کی سالگرہ ہے اور اس موقع پر جدید فضائیہ نظام کا بھی افتتاح کیا گیا.
فضائی ٹریفک اور مینجمنٹ سسٹم کے حوالے سے سما نامی نظام کو متعارف کرایا گیا جس مغربی ایشیا میں پہلی بار ایرانی ماہرین نے تیار کیا.
سما نظام صرف محدود ممالک کے پاس ہے جس کا اصل کام پروازوں کے لئے آسان مقصد اور سب سے شارٹ روٹ کا تعین کرنا ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲