اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عالم ربانی، سالک الی اللہ، آیت اللہ شیخ روح اللہ شاہ آبادی آج بروز پیر کو سخت علالت کے بعد تہران کے ایک ہسپتال میں اس دار دنیا کو الواداع کہتے ہوئے دار ابدی کی طرف کوچ کر گئے۔
آیت اللہ روح اللہ شاہ آبادی آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد علی شاہ آبادی کے فرزند تھے اور امام خمینی (رہ) کے خاص شاگردوں میں آپ کا شمار ہوتا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ آیت اللہ شاہ آبادی، عرفان اور سیر و سلوک کے میدان میں موجودہ دور کی کمیاب شخصیات میں سے ایک تھے آپ نے کئی سال حوزہ علمیہ تہران، قم اور نجف اشرف میں آیت اللہ العظمیٰ بروجردی، آیت اللہ سید احمد خوانساری، آیت اللہ سید محمد تقی خوانساری، علامہ طباطبائی، آیت اللہ خوئی۔ آیت اللہ حجت اور آیت اللہ اراکی کی شاگردی کا شرف حاصل کیا اور سیکڑوں طلاب کی دینی تربیت بھی کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲