اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کراچی؛ شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے نائب صدر و پولیٹیکل سیکرٹری محمد یعقوب شہباز کا کہنا ہے کہ اسلام و پاکستان دشمن ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان کو دی جانے والی دھمکی دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کے لئے خطرہ کی گھنٹی ہے ڈونلڈ ٹرمپ کے اس گھٹیا حرکت اور اقدام سے تعصب کی بُو آتی ہے ہمیں دہشت گرد کہنے والا امریکہ خود لاکھوں بے گناہ انسانوں کا قاتل سب سے برا عالمی مجرم اور دہشت گرد ملک ہے امریکا کو دنیا بھر میں اپنی مجرمانہ حرکات کے سبب شکست کا سامنا ہے تمام عالم اسلام کے سامنے امریکا اور اُس کے حواریوں کا چہرہ واضح ہے اگر پاکستان کی جانب کسی نے بھی میلی آنکھ سے بھی دیکھا تو افواج پاکستان کے ساتھ ساتھ پاکستانی عوام بھی اپنی جانوں کا نذرانہ دینے سے گریز نہیں کریں گے حکومت کو چائیے وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اس دھمکی پر بھر پور جواب دے اور دنیا بھر میں پاکستان کو بدنام کرنے کی شازش کے خلاف آواز اٹھائے امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل و بھارت وطن عزیز پاکستان میں دہشت گردانہ کاروائیاں کرکے یہ سمجھ رہے ہیں کہ وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوگے ہیں تو یہ ان کی بھول ہے کیونکہ پاکستان میں بسنے والے تمام مکاتب فکر الحمد اللہ آج ایک ساتھ ہے یہی امریکہ اور اس کے اتحا دیوں کی سب سے بڑی شکت ہے تمام سیاسی اور مذ ہبی جماعتوں کو بھی چائیے کہ وہ امریکی صدر کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کے خلاف آل پا رٹیز کانفرنس کا انعقاد کریں تا کہ عوام میں زیادہ سے زیا دہ شعور اجاگر ہوسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲