26 اگست 2017 - 10:42
تلعفر کے محاذ پر عراقی افواج کی پیشقدمی جاری

عراق کے شہر تلعفر کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کی مسلح افواج کی کارروائیوں کے دوران عراقی فوجوں نے تلعفر کے مشرق میں المحلبیہ علاقے پر کنٹرول کرلیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عوامی رضاکارفورس الحشدالشعبی کی فوجی کمان نے اس خبرکا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے جوانوں نے عراقی فوجیوں کے ساتھ مل کر المحلبیہ کے مغرب میں واقع مریشہ نامی گاؤں پر شدید حملہ کیا اور اس کے بعد عراقی فوج اور عوامی رضاکارفورس کے جوان اس گاؤں میں داخل ہوگئے۔

الحشدالشعبی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ عراقی فوجیں اب جنگ کے سخت مرحلے میں داخل ہوگئی ہیں اور تلعفر شہر کے جنوب مغرب میں واقع سایلو تلعفر کو آزاد کرانے والی ۔
عراقی فوج کی مشترکہ کمان نے جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ تلعفر شہر کی آزادی کی کارروائیوں کے آغاز سے اب تک تین سو سے زائد داعشی دہشت گردوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔

.......

/169