25 اگست 2017 - 16:55
پاکستان کی نئی امریکی پالیسی کے خلاف ایرانی مؤقف کی تعریف

پاکستان کی خاتون وزیر اطلاعات و نشریات نے حالیہ اینٹی پاکستان امریکی پالیسی کے خلاف مؤقف اپنانے پر اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدام سے پاک،ایران برادرانہ اور قریبی تعلقات کو مزید فروغ دینے میں مدد ملے گی.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کی خاتون وزیر اطلاعات و نشریات نے حالیہ اینٹی پاکستان امریکی پالیسی کے خلاف مؤقف اپنانے پر اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدام سے پاک،ایران برادرانہ اور قریبی تعلقات کو مزید فروغ دینے میں مدد ملے گی.

یہ بات 'مریم اورنگزیب' نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں قائم مرکز تحقیقات فارسی ایران-پاکستان کے دورے کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر 'مہدی ہنردوست' نے خاتون وزیر کو مرکز تحقیقات فارسی کی سرگرمیوں اور یہاں موجود تاریخی کتب اور خطاطی نوادرات کے بارے میں بریفنگ دی.

پاکستانی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ ایران اور پاکستان ایک دوسرے کے ہمسایہ ملک اور تاریخی و مذہبی مشترکات کے مالک ہیں اور دونوں نے ہمیشہ مشکل حالات میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کیا ہے.

انہوں نے ایران سفیر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے جنوبی ایشیا کے حوالے سے نئی امریکی پالیسی کے خلاف مؤقف اپنانے اور پاکستان کی حمایت کرنے پر اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کیا.

یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے پاکستان کے حوالے سے نئی امریکی پالیسی کی مذمت کرتے ہوئے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خطی ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہے.

ترجمان دفتر خارجہ 'بہرام قاسمی' نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں مزید کہا کہ امریکہ کو دوسرے ممالک کو سرٹیفکیٹ دینے کی ضرورت نہیں ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ آج امریکہ جس بنیاد پر دوسرے ممالک پر دباو ڈال رہا ہے اس کی اصل وجہ علاقے میں امریکہ کی منفی پالیسی بالخصوص افغانستان میں توسیع پسندانہ اقدامات ہیں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲