اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے معروف سیاستدان اور موتلفہ اسلامی تنظیم کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ داعش اپنی حیات کے آخری سانس لے رہی ہے اور یقینا یہ دہشت گرد تنظیم عنقریب ختم ہو جائے گی.
انہوں نے تہران ميں ايك تنظيمي نشست ميں كہا كہ يورپ اور امريكہ كے سرمايہ داروں نے داعش جيسے دہشت گرد كو اپنے اہداف كے لئے استعمال كرتے ہوئے خطے ميں اربوں ڈالر كمائے ہيں حال آنكہ يہ تنظيم يورپ ميں بھي عام شہريوں كا قتل عام كررہي ہے.
انہوں نے كہا كہ مغربي طاقتيں داعش كے نام پر اپنے ہتھیار خطے كے ممالك كو فروخت كر رہے ہيں جس كي وجہ سے يمن سميت مختلف ممالك ميں تباہي ہورہي ہے.
انہوں نے شہيد حججي كا داعش كے ہاتھوں غير انساني طريقے سے قتل كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ ان كي شہادت سے ايران كي تاريخ پر گہرا اثر پڑا ہے.
انہوں نے كہا كہ شہيد حججي كي وجہ سے ايراني عوام ميں شام اور عراق ميں مقدس مكانات كي حفاظت اور اسلام كي سربلندي كے لئے تكفيريت كے خلاف ايك نيا شعور اور جذبہ پيدا ہوا ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲