اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ورلڈ بینک نے اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے ملک میں ریلوے نظام کو بجلی کی سہولت سے آراستہ کرنے کے منصوبے کے لئے ایک ارب یورو قرضہ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے.
یہ بات ایران کی شمالی ریلوے اتھارٹی کے سربراہ 'یوسف گران پاشا' نے منگل کے روز نامہ نگار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بجلی ریلوے نظام ایران کا دوسراہ بڑا ریلوے منصوبہ ہے اور اس منصوبے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے صدور کے درمیان معاہدے پر دستخط طے پاگئے تھے.
انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے لئے عالمی بینک کی جانب سے قرضہ فراہم کیا جائے گا اور اس مرحلے کے بعد جلد منصوبے پر عمل درآمد کا آغاز ہوگا اور اس تین سال کی دمت اسے مکمل کرلیا جائے گا.
یاد رہے کہ ایران میں بجلی ریلوے نظام کے نفاذ کے لئے ایران اور روس کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط طے پاگئے جس کے تحت روسی ماہرین اس منصوبے میں حصہ لیں گے.
ایرانی عہدیدار کے مطابق، اس منصوبے کے تحت 500 کلومیٹر طویل بجلی ریلوے ٹریک بیچھائی جائے گی.
انہوں نے کہا کہ بجلی ریلوے ٹریک کی تعمیر بالخصوص بجلی سے چلنے والی ریلوے اینجن کے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی، ایندھن میں بچت اور حادثات کے خطرات میں کمی آئے گی.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲