اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی اسپیکر نے اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد حکومتی کابینہ کے نئے وزرا پر زور دیا ہے کہ وہ محنت اور لگن سے ملک میں چھٹے ترقیاتی پروگرام کے تحت قوم کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے کوششیں کریں.
یہ بات 'علی لاریجانی' نے اتوار کے روز ایرانی اراکین مجلس کی طرف سے صدر مملکت 'حسن روحانی' کی جانب سے پیش کئے جانے والے 17 نامزد وزرا میں سے 16 کی اہلیت کی تصدیق کرنے کے بعد، اپنے خطاب میں کیا.
اس موقع پر انہوں نے منتخب وزراء کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ تمام وزراء چھٹے ترقیاتی پروگرام کے تحت ایرانی قوم کی ضروریات کی فراہمی کے لئے بہت ہی کوششیں کریں.
لاریجانی نے ایرانی صدر ڈاکٹر 'حسن روحانی'، کابینہ کے اراکین اور پارلیمنٹ کے نمائندوں سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے دوران میں ان کی ذمہ داری کا شکریہ ادا کیا.
یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس (پارلیمنٹ) کے اراکین نے اتوار کے روز صدر مملکت 'حسن روحانی' کی جانب سے پیش کئے جانے والے 17 نامزد وزرا میں سے 16 کی اہلیت کی تصدیق کرتے ہوئے ان کو آئندہ حکومتی کابینہ کے لئے موزون قرار دے دیا.
تفصیلات کے مطابق، اراکین مجلس کے اس اجلاس میں صدر روحانی کے نامزد وزیر توانائی 'حبیب اللہ بیطرف' اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے.
صدر روحانی کی نئی کابینہ کے لئے منتخب وزراء کے نام مندرجہ ذیل ہیں:
وزیر خزانہ: ڈاکٹر مسعود کرباسیان
وزیر انٹیلی جنس: ڈاکٹر سید محمود علوی
وزیر خارجہ: ڈاکٹر محمد جواد ظریف
وزیر انفارمیشن اور ٹیکنالوجی: ڈاکٹر محمد جواد آذری جہرمی
وزیر تعلیم: سید محمد بطحایی
وزیر صحت: ڈاکٹر سید حسن قاضی زادہ ہاشمی
وزیر محنت اور سماجی بہبود: ڈاکٹر علی ربیعی
وزیر زراعت: محمود حجتی نجف آبادی
وزیر دفاع: بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی
وزیر انصاف: ڈاکٹر سید علی رضا آوایی
وزیر مواصلات اور شہری ترقی: ڈاکٹر عباس آخوندی
وزير صنعت، کان کنی اور تجارت: ڈاکٹر محمد شریعتمداری
وزیر ثقافت اور اسلامی گائیڈنس: ڈاکٹر سید عباس صالحی
وزیر داخلہ: ڈاکٹر عبدالرضا رحمانی فضلی
وزیر تیل: بیژن نامدار زنگنہ
وزیر کھیل اور امور نوجوان: ڈاکٹر مسعود سلطانی فر
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲