20 اگست 2017 - 12:05
نجران میں بم دھماکہ، متعدد سعودی دہشتگرد فوجی ہلاک و زخمی

نجران میں ایک بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں متعدد سعودی دہشتگرد فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز نجران کے علاقے شجع کی ایک فوجی کیمپ میں ایک زوردار دھماکے میں متعدد سعودی اتحادی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوگئےہیں۔

یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نےجیزان کے علاقے عوجبہ میں سعودی اتحادی افواج کے ایک مرکز کو مارٹرگولوں سے نشانہ بنایاہے۔

رپورٹ کے مطابق یمنی سرکاری فوج نے نجران میں سعودی فورسز کے ایک اجتماعی مرکز کو میزائل سے نشانہ بنا کر سخت نقصان پہنچایا ہے۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ تین مہینوں کے دوران یمنی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 55 سعودی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے سعودی عرب کی سرحدوں کے اندر نہایت موثر انداز میں کارروائی کرکے اس ملک کے کئی فوجی ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے جس کی وجہ سے آل سعود کے اتحادی افواج کو کافی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں۔

واضح رہے کہ یمنی عوام پر گزشتہ دو سالوں سے زائد عرصے سے آل سعود کے اتحادی افواج زمین اور آسمان سے گولے برسا رہے ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں بے گناہ یمنی خاک و خون میں غلطاں ہوچکے ہیں۔

.......

/169