اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران اور ہندوستان کی یونیورسٹیوں اور فنی اداروں کے درمیان تجربات کے تبادلے اور تعاون کی غرض سے سائنسی ورکشاپ جمعرات سے دہلی میں شروع ہوگیا ہے۔
اس تین روزہسائنسی ورکشاپ میں ایران کے آٹھ سائنسی مراکز اور یونیورسٹیوں جبکہ ہندوستان کے سات سائنسی اور ٹیکنالوجیکل مراکز کے مدیران اور نمائندے سائنسی اور تحقیقی تعاون کے فروغ کے بارے میں تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔دھلی میں ایرانی سفارت خانے کے ثقافتی اتاشی محمد رضا خلیلی نے بتایا ہے کہ اس ورکشاپ میں ایران کی شریف ٹیکنیکل یونیورسٹی، خواجہ نصیر الدین طوسی، امیرکبیر، مالک اشتر، تربیت مدرس، الزھرا اور علم و صنعت یونیورسٹی کے علاوہ شیراز انسٹی ٹیوٹ آف ریسرچ اینڈ انفارمیشن کے اساتذہ اور پروفیسر صاحبان شریک ہیں۔ہندوستان کی جانب سے دھلی، بمبئی، مدراس، کانپور، کھڑک پور اور گوہاٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجیز کے نمائندے اس ورکشاپ میں حصہ لے رہے ہیں۔آئی آئی ٹی دھلی کے سربراہ وی رام گوپال راؤ نے ایران کے ساتھ سائنسی اور علمی تعاون کا خیر مقدم کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہندوستان کے چار فنی مراکز کے مدیران نے پچھلے چند ماہ کے دوران ایران کی سائنسی اور ٹیکنالوجی یونیورسٹیوں کا دورہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲