اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صہیونی حکومت نےمنگل کے دن فلسطین کی تحریک اسلامی کے سربراہ شیخ رائد صلاح کو جمعرات تک قید رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لیکن قابل غوربات یہ ہےکہ غاصب صہیونی حکومت نے شیخ صلاح پرقرآن کریم کی ایسی آیات کی تلاوت کا الزام لگایا ہے کہ اس کے بقول یہ آیات تشدد کی ترویج کرتی ہیں۔
شیخ رائد صلاح نے اپنی گرفتاری کو ایک ظالمانہ اورمجرمانہ اقدام قراردیتے ہوئےکہا ہےکہ صہیونی حکومت کی پولیس نے انہیں مساجد میں دینی دروس کی تدریس اورقرآنی آیات کی تلاوت کرنے کے جرم میں گرفتارکیا ہے۔
صہیونی حکومت نےالزام لگایا ہےکہ شیخ صلاح اس آیہ شریفہ: ( “ولا تحسبن الذين قتلوا في سبيل الله أمواتا بل أحياء عند ربهم يرزقون) جولوگ اللہ کی راہ میں مارے گئے ہیں انہیں ہرگزمردہ خیال نہ کرو بلکہ وہ زندہ ہیں اوراپنے پروردگارکے نزدیک رزق کھارہے ہیں۔) کی تلاوت کرتے ہیں۔
قابل ذکرہےکہ صہیونی حکومت کے فوجیوں نےمنگل کے دن فلسطین کی تحریک اسلامی کے سربراہ شیخ رائد صلاح کے گھرپرحملہ کرکے انہیں گرفتارکرلیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169