اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حیدرآباد() اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان شعبہ خواتین کی جانب سے 29ویں برسی شہید قائد عارف حسین الحسینیؒ کی مناسبت کے موقع پر حیدرآباد میں عظمت علماء حق سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس می ںعلامہ حیدر علی جوادی ،فضل حسین اصغری ،استاد اخلاق احمد اخلاق اور دیگر تنظیمی افراد نے شرکت کی۔
صوبہ بھر سے خواتین کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حیدر علی جوادی نے کہا ہے کہ شہید کی بصیرت کااثر پاکستان کے کونے کونے میں موجود محب وطن پاکستانیوں میں پھیل گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہید قائد نے اخوت اور بھائی چارے کے فروغ کو اپنی زندگی کا مشن بنا رکھا تھا۔ شہید قائد نے جنرل ضیا جیسے ڈکٹیٹر کو بھی اپنے عزم اور اصولی موقف کے راہ کی رکاوٹ نہیں بننے دیا۔وہ باطل قوتوں کے سامنے جرات و استقامت کا پہاڑ بنے رہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت لاتعداد داخلی و خارجی بحرانوں کی لپٹ میں ہے۔ پانامہ کیس پر عدالت عظمیٰ کے منصفانہ فیصلے نے قوم کو اعصاب شکن کیفیت سے نجات دلائی ۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فضل حسین اصغری نے کہا کے اس ملک کو لٹیروں کی جاگیر نہیں بننے دیا جائے گا۔دہشت گردی ،کرپشن ،مہنگائی، ناانصافی اور بدامنی سے نجات حاصل کرنے کے لیے پوری قوم کو ان طاقتوں کے خلاف آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے جو بیرونی ڈکٹیشن پر چلتے ہیں۔ بیرونی سازشوں کے علاوہ پاکستانی عوام کو درپیش اندرونی سازشوں کو بے نقاب کرنے اور عوامی مشکلات کے حل کے لیے مخلصانہ کاوش بھی شہید حسینی ؒکا خاصہ ہے۔ قائد شہید نے مارشل لاء دور میں جہاں عوام کو ان کے حقوق کا شعور دیا وہاں ہر مکتب کے عوام کو اتحاد و وحدت اور ہم آہنگی کا درس دیا اور عملی طور پر اتحاد بین المسلمین کے لیے خدمات انجام دے کر پاکستان کے مسلمانوں کو ایک لڑی میں پرونے کی بھرپور کوشش کی۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے استاد اخلاق احمد اخلاق نے کہا اسی فکر کو آگے بڑھاتے ہوئے ملت جعفریہ پاکستان ان کے راستے پر گامزن ہے اور پاکستان میں عوام کو درپیش مسائل اور اتحاد بین المسلمین کے عملی فروغ کے لیے جدوجہد میں مصروف ہے۔وہ اپنی زندگی میں ایسے اتحاد کے لیے کوشاں رہے اور عوام کو باہمی وحدت کے لیے عملی جدوجہد کا درس دیتے رہے آج یقینا اتحاد و وحدت سے ان کی روح شادمان ہوگی۔
انھوں نے مزید کہا امریکہ اور آل سعود کی وطن عزیز کے معاملات میں مداخلت پاکستان کی خودمختاری کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے۔ حکمرانوں کی منافقانہ پالیسیوں نے پوری قوم کو وقار کو تباہ کر رکھا ہے۔پاکستان کی سالمیت و بقا اور استحکام کے لیے ضروری ہےفلسطین، یمن، کشمیر سمیت دنیا کے ہر حصے میں ظالموں کے مخالف اور مظلوموں کی حمایت کرتے ہیں۔










۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲