16 اگست 2017 - 13:50
36 ہزار سے زائد ایرانی عازمین حج مکہ مکرمہ پہنچ گئے

مناسك حج كے فريضے كي ادائيگي كے سلسلے ميں 36 ہزار 511 ايراني زائرين مكہ مكرمہ ميں پہنچ چكے ہيں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مناسك حج كے فريضے كي ادائيگي كے سلسلے ميں 36 ہزار 511 ايراني زائرين مكہ مكرمہ ميں پہنچ چكے ہيں.

ايراني زائرين كا حج كے لئے مدينہ منورہ و مكہ مكرمہ پہنچانے كے عمل كا سلسلہ بغير كسي مشكل كے جاري ہے.

آج منگل كو ايك ہزار 666 زائر سات مختلف پروازوں ميں جدہ پہنچ جائيں گے جس كے بعد وہ مكہ روانہ ہوجائيں گے.

ياد رہے كہ اس سال 600 قافلوں پر مشتمل ساڑھے 86 ہزار 500 ايراني شہري حج كي سعادت حاصل كريں گے جن ميں 40260 مرد اور 40336 خواتين شامل ہيں اور ان كو ملك كے 20 شہروں سے 335 پروازوں كے ذريعے سعودي عرب پہنچايا جائے گا.

زائرين كو سعودي عرب بھيجنے كا آپريشن 30 جولائي كو شروع ہوا جو 25 اگست تك جاري رہے گا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲