15 اگست 2017 - 17:02
نامعلوم وجوہات کی بناء پر الجزائر کے صدر نے وزير اعظم کو عہدے سے برطرف کردیا

الجزائر کے صدرعبدالعزیز بوتفلیقہ نے وزیر اعظم کو اس کے عہدے سے ہٹا کر اپنے دفتر کے انچارج کو اس کی جگہ منصوب کردیا ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق الجزائر کے صدرعبدالعزیز بوتفلیقہ نے وزیر اعظم کو اس کے عہدے سے ہٹا کر اپنے دفتر کے انچارج کو اس کی جگہ منصوب کردیا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق صدر بوتفلیقہ نےالجزائر کے وزیر اعظم عبد الحمید تبون کو 79 روزکی فعالیت کے بعد وزارت عظمی کےعہدے سے برطرف کردیا اور اپنے دفتر کے انچارج احمد او یحیی کو اس کی جگہ منصوب کردیا ہے۔ تبون طویل تعطیلات گزارنے کے بعد جب واپس آئے تو انھیں برطرف کردیا گیا تبون غیر ملکی دوروں کے بھی بڑے شوقین تھے انھوں نے مختصر مدت میں فرانس، ترکی اور مولداوی کے دورے کئے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169