15 اگست 2017 - 13:24
ایران جلد 'سِپر' نامی میزائل لانچر کو اپنے سمندری بیڑے میں شامل کرے گا

ایران کے نیول چیف نے کہا ہے کہ سپر نامی میزائل لانچر کو جلد ملک کے شمالی پانی میں واقع سمندری فورس بیڑے میں شامل کردیا جائے گا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے نیول چیف نے کہا ہے کہ سپر نامی میزائل لانچر کو جلد ملک کے شمالی پانی میں واقع سمندری فورس بیڑے میں شامل کردیا جائے گا.

یہ بات اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ رئیر ایڈمرل 'حبیب اللہ سیاری' نے منگل کے روز روس میں منعقدہ بین الاقوامی بحریہ کے مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے ایرانی وفد کی وطن واپسی پر ایک استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ رواں سال سپر میزائل لانچر کو شمالی پانی میں موجود سمندری بیڑے میں شامل کردیا جائے گا جبکہ جنوبی پانی میں بحری بیڑے اور آبدوزوں کو بھی رواں سال کے آخر تک شامل کردیا جائے گا.

اس موقع پر انہوں نے روس کے 2017 عالمی سمندری مقابلوں میں شریک ایرانی فوجی وفد کی کارکردگی کو سراہا.

امیرالبحر حبیب اللہ سیاری نے مزید کہا کہ ایران کی بحریہ نے اسلامی انقلاب کے بعد مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں جس کی وجہ سے ہم بین الاقوامی سمندری مقابلوں میں بھی اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲