15 اگست 2017 - 13:05
عراق میں آپریشن کے دوران 2 امریکی فوجی ہلاک اور 5 زخمی: پنٹاگون

عراق میں 2 امریکی فوجی ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق میں 2 امریکی فوجی ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے ہیں۔ امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ شمالی عراق میں آپریشن کے دوران 2 امریکی فوجی ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔
امریکی فوج نے واقعہ کی تفصیلات نہیں بتائیں کہ اس کے فوجی کس کے ہاتھوں مارے گئے تاہم بیان میں کہا گیا کہ یہ فوجی دشمن کی فائرنگ سے ہلاک نہیں ہوئے۔پینٹاگون کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والے فوجی عراق میں امریکی اتحادی فورس کا حصہ تھے۔ اتحادی کمانڈر لیفٹیٹننٹ جنرل اسٹیفن ٹاؤن سینڈ نے ہلاک شدگان کے لواحقین سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔ ذرائع‏ کے مطابق امریکہ شام اور عراق میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کو پیشرفتہ ہتھیار فراہم کررہا ہے اور دہشت گردی کے خلاف کارروائی کو بہانہ بنا کر انھیں ہتھیار فراہم کررہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169