اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے بحرینی وزیرخارجہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فرقہ واریت کے خاتمے کے لئے سنجیدگی سے کام کریں۔
الفرات کے مطابق، عراقی وزیراعظم نے بحرینی وزیرخارجہ شیخ خالد بن احمد آل خلیفه سے کہا ہے کہ وہ بحرین میں جاری فرقہ واریت کے خاتمے کے لئے کوشش کریں۔
عراقی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ کیا ہے۔
بحرینی وزیر خارجہ نے عراقی حکومت اور قوم کو موصل کی آزادی پر مبارک باد دی اور کہا بحرین دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراق کے ساتھ تعاون کرنے کو تیار ہے۔
عراقی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک کو دہشت گردوں کے وجود سے پاک کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور داعش سمیت تمام دہشت گردوں کے خلاف آپریشن نہایت منظم انداز میں جاری ہے۔
عراقی وزیر کا کہنا ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے اہم کام فرقہ واریت کا خاتمہ ہے جب تک خطے سے فرقہ واریت ختم نہیں ہوتی تب تک دہشت گردی پر قابو پانا مشکل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲