13 اگست 2017 - 15:10
شامی فضائیہ کی دیر الزور میں داعشی اڈوں پر بمباری، متعدد دھشتگرد ہلاک

شامی فوج نے دیرالزور میں داعش کے اڈوں پر حملہ کر کے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک اور زخمی کر دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شامی فوج نے دیرالزور میں داعش کے اڈوں پر حملہ کر کے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک اور زخمی کر دیا ہے۔

شام کے فوجی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ فضائیہ کے جنگی طیاروں نے دیرالزور کے مغربی مضافاتی علاقے الموارد ، تلہ بروک ، الثردہ علاقوں اور البغیلیہ دیہات پر بمباری کی جس کے نتیجے میں کئی داعش دہشتگرد گروہ ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
شامی فوجی دستوں نے البغیلیہ دیہات میں داعش کے عناصر کے ساتھ جھڑپ کے دوران ان کے جنگی ساز و سامان تباہ اور ایک فوجی اڈہ تباہ کرتے ہوئے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک بھی کردیا۔
دیرالزور کے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں داعش کے ٹھکانوں پر شامی فوج کے حملوں میں شدت آنے کے ساتھ ہی داعش کے کئی دہشتگرد اپنے سرغنوں اور ان کے خاندانوں کے ساتھ المحسن شہر چھوڑ کر البوعمر دیہات میں بھاگ گئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

شامی نے دیرالزور میں داعش کے اڈوں پر حملہ کر کے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک اور زخمی کر دیا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق شام کے فوجی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ فضائیہ کے جنگی طیاروں نے دیرالزور کے مغربی مضافاتی علاقے الموارد ، تلہ بروک ، الثردہ علاقوں اور البغیلیہ دیہات پر بمباری کی جس کے نتیجے میں کئی داعش دہشتگرد گروہ ہلاک اور زخمی ہوگئے۔