8 اگست 2017 - 19:24
جوہری معاہدے کی کسی بھی طرح کی خلاف ورزی کا ذمہ دار امریکہ ہوگا: ایران

ایران کے جوہری توانائی ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کی صورت میں ایران کے پاس تمام آپشن ٹیبل پر موجود ہوں گے جبکہ شکست امریکیوں کی ہوگی.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے جوہری توانائی ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کی صورت میں ایران کے پاس تمام آپشن ٹیبل پر موجود ہوں گے جبکہ شکست امریکیوں کی ہوگی.

یہ بات 'علی اکبر صالحی' نے منگل کے روز لبنان کے 'المیادین' نیوز چینل کو خصوصی انٹریو دیتے ہوئے کہی.

صالحی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران جوہری معاہدے کے حوالے سے امریکہ کے رویے پر مناسب جواب دے گا اور یورپی یونین، چین، روس اور عالمی حکومتوں کی تصدیق کی بناپر امریکہ کی خلاف ورزی اس معاہدے کے تسلسل پر کوئی اثر نہیں پڑے گا.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ امریکہ جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کی ذمہ دار ہے اور ہمارے ملک کوئی ذمہ داری نہیں کیونکہ عالمی جوہری توانائی ادارے نے اپنی سات رپورٹ میں ایران کی دیانتداری کی تصدیق کیا.

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جوہری معاہدہ ایک تاریخی معاہدہ ہے اور مستقبل میں آہستہ آہستہ اس کا نتائج معلوم ہوجائے گا.

ایرانی جوہری توانائی ادارے کے سربراہ نے کہا کہ ملک میں جوہری سرگرمیوں گزشتہ سے بہتر انجام ہو رہا ہے اور چین کے ساتھ یورینیم کی افزودگی، بھاری پانی کی پیداوار اور اراک میں نئے ری ایکٹروں کے ڈیزائن کے حوالے سے باہمی تعاون جاری ہے.

انہوں نے ایران اور روس کے درمیان تعلقات کی ترقی کو اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ایرانی جنوبی شہر بوشہر میں دو بڑے پیمانے پر جوہری پاور پلانٹ کی تعمیر کا منصوبہ دوطرفہ تعلقات کی توسیع دینے کا باعث بن سکتا ہے.

صالحی نے ناجائز صہیونی ریاست کی جانب سے ایران پر فوجی مقاصد کے لئے جوہری پروگرام کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ قائد اسلامی انقلاب کے فتوے کے مطابق جوہری اور کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کرنا حرام ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲