8 اگست 2017 - 12:22
امریکہ نے عراقی رضآکار فورس کو غلطی سے نشانہ نہیں بنایا :  کریم النوری

عراق کی رضاکار فورس کے اعلی رکن کریم النوری نے عراق کی رضاکار فورس کی سید الشہداء بٹالین پر امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ خطے کے لئے بہت بڑا خطرہ بن گيا ہے کیونکہ امریکہ دہشت گردوں کے خلاف لڑنے والی فورسز کو اپنی بربریت کا نشانہ بنا رہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کی رضاکار فورس کے اعلی رکن کریم النوری نے عراق کی رضاکار فورس کی سید الشہداء بٹالین پر امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ خطے کے لئے بہت بڑا خطرہ بن گيا ہے کیونکہ امریکہ دہشت گردوں کے خلاف لڑنے والی فورسز کو اپنی بربریت کا نشانہ بنا رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ نے عراق کی رضآکار فورس کو غلطی سے نشانہ نہیں بنایا اور امریکہ کے اس حملے سے معلوم ہوگيا ہے کہ امریکہ خطے کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے۔

ذرائع کے مطابق کل رات عراق اور شام کی سرحد پر امریکی حملے میں عراق کی رضاکار فورس کے متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

.......

/169